اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی پچز فاسٹ باؤلر کو زیادہ سپورٹ نہیں کرتیں: محمد وسیم جونیئر

29 Feb 2024
29 Feb 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم اور پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر نے کہا ہے کہ پاکستان میں پچز فاسٹ باؤلر کو زیادہ سپورٹ نہیں کرتیں۔

نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کا کہنا تھا کہ سازگار پچز نہ ہونے کے باوجود فاسٹ باؤلرز محنت کر رہے ہیں اور مقابلہ سخت سے سخت ہوتا جا رہا ہے، ایسی پچز پر اچھی باؤلنگ کرنا فاسٹ باؤلرز کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم میں تین سے چار فاسٹ باؤلرز ہیں سب ہی پرفارم کررہے ہیں، کچھ فاسٹ باؤلرز انجری سے ری کور ہوئے ہیں وہ بھی مقابلے میں شامل ہیں،آگے ورلڈ کپ ہے اس لیے ہر فاسٹ باؤلر کی کوشش ہے وہ پی ایس ایل میں اچھی باؤلنگ کرے۔

محمد وسیم جونیئر کا مزید کہنا تھا کہ میں بیٹنگ کی بھی پریکٹس کررہا ہوں لیکن قسمت ساتھ نہیں دے رہی، ایک دو بار بیٹنگ کا موقع ملا ہارڈ ہٹنگ کی کوشش کی لیکن زیادہ کامیابی نہیں ملی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے