اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

بے تحاشاکھانا کھانے والے بچوں کو مستقبل میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے؟جانئے

28 Feb 2024
28 Feb 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ ایسے چھوٹے بچے جو کھانے کو دیکھ کر خود کو روک نہیں پاتے ان کے نوجوانی میں کھانے مسائل میں مبتلا ہونے کے امکانات دُگنے ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کی  تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ بچے جن کو کھانے کی طلب زیادہ تھی ان کے ایک دہائی بعد کم وقت میں زیادہ کھانے کے مسائل میں مبتلا ہونے کے امکانات دُگنے تھے۔اس کے برعکس وہ بچے جو اپنے کھانے میں وقفہ رکھتے تھے اور ان کو بھرے پیٹ کا احساس جلد ہوجاتا تھا اور ان کے بڑی عمر میں کھانے کی بے قابو طلب یا ایموشنل ایٹنگ کے امکانات کم تھے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اگرچہ کچھ خطرات جینیاتی تھے لیکن غذا کا صحت مند ماحول اور والدین کی نگرانی میں کھانے کے عمل کی ترتیب امکانات کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ تحقیق میں محققین نے ابتدائی بچپنے میں بھوک کی خصوصیات کے کردار اور اس کے سبب ہونے والے کھانے کے مسائل کے ساتھ تعلق دیکھا۔

تحقیق میں سائنس دانوں نے 3670 بچوں کے والدین سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا جائزہ لیا جن میں بچوں کے کھانے سے لطف اندوز ہونے، کھانے سے اجتناب کرنے ، کھاتے وقت رفتار اور جذبات میں زیادہ کھانا کھانے جیسے عوامل شامل تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے