اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

قومی انسداد پولیو مہم، پہلے روز 68 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

27 Feb 2024
27 Feb 2024

(لاہور نیوز) قومی انسداد پولیو مہم کے تحت ٹیموں نے پہلے روز 68 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے۔

انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلانے میں مصروف ہیں، لاہور میں 4 لاکھ 10 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، راولپنڈی میں 2 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، پہلے روز 5 لاکھ سے زائد مہمان بچوں کو بھی قطرے پلائے گئے۔

انچارج پولیو پروگرام خضر افضال کا کہنا ہے کہ مہم کا مقصد پولیو وائرس کی افزائش کو روکنا ہے، بڑے شہروں میں پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جائے گا، 2 لاکھ ورکرز پولیو مہم کا حصہ ہیں، مہم کے دوران دو کروڑ 33 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، وائرس کے خاتمہ کیلئے ہر بچے کو قطرے پلانا لازمی ہے، والدین تعاون کریں۔

انہوں نے مزید کہا مثبت ماحولیاتی نمونوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے، پنجاب 2020 سے پولیو کیسز سے پاک ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے