اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل: جارحانہ اننگز پر زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا بابر کو قیمتی تحفہ

27 Feb 2024
27 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کپتان بابر اعظم کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف جارحانہ اننگز کھیلنے پر قیمتی تحفہ دے دیا۔

پیر کے روز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن9 کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے پچھاڑ دیا۔

پشاور زلمی نے  پہلےکھیلتے ہوئے5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے، زلمی کے کپتان بابراعظم63 گیندوں پر 111 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، بابراعظم کی اننگز میں 2 چھکے اور 14چوکے شامل تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار سنچری سکور کرنے پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بابر اعظم کو  قیمتی گاڑی تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔

سوشل میڈیا پر  جاوید آفریدی نے قیمتی گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس ماڈل کی گاڑی کو پہلی بار بابر اعظم چلائیں گے جو پاکستان میں تیار کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے