26 Feb 2024
(ویب ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باولر رومان رئیس نے کہا ہے کہ زندگی میں اچھابرا وقت آتا ہے،کبھی ہوا میں نہیں اڑناچاہیے بلکہ ہمیشہ عاجز رہنا چاہیے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں رومان رئیس کا کہنا تھا کہ میری ترجیح ہمیشہ اسلام آباد یونائیٹڈ رہی اور انہوں نے بھی مجھے مکمل سپورٹ کیا، میری انجری میرے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر میں رکاوٹ بنی،گھٹنے کی انجری کے بعد کمر کی تکلیف کی بھی تشخیص ہوئی لیکن میرے اندر جتنی جان ہے میں کرکٹ کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں رومان رئیس کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ مایوسی نہ ہو، سوچ بھی آتی ہے کہ انجری نے مجھے باہر کر دیا، اچھا برا وقت زندگی میں آتا ہے اس کو تسلیم کرنا پڑتا ہے، مجھے سبق ملا کہ کبھی زندگی میں ہوا میں نہیں اڑنا چاہیے اور ہمیشہ عاجز رہنا چاہیے۔