اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال کرنے کی تجویز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا ردعمل سامنے آگیا

26 Feb 2024
26 Feb 2024

(ویب ڈیسک) ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھا کر 62 سال کرنے کی تجویز پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رضا مندی ظاہر کردی۔

تفصیلات کےمطابق وزارت خزانہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 3 نکات پر مشتمل سمری بھجوائی تھی جس میں پنشن کا شمار سروس کے آخری تین سالوں میں لی جانے والی تنخواہوں کے مطابق کرنے اور قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن میں 3 فیصد کٹوتی کرنے کی تجاویز کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے یکسر مسترد کردیا جبکہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھا کر 62 سال کرنے کی منظوری دے دی تاکہ وقتی طور پر خزانے پر ادائیگیوں کے بوجھ کو ٹالا جا سکے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مدت 2 سال بڑھانے کی تجویز منظور کرنے کا آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے۔وزارت خزانہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی او ایم پر وزارت قانون اور ای سی سی سے منظوری لینے کے بعد وفاقی کابینہ کو حتمی منظوری کے لیے سمری بھجوائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے