اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فضائی آلودگی الزائمر کا باعث بن سکتی ہے

26 Feb 2024
26 Feb 2024

(ویب ڈیسک) امریکی سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی الزائمر کا باعث بن سکتی ہے۔

امریکی ریاست جارجیا کی یونیورسٹی کے محققین کے مطابق آلودہ فضا کے پارٹیکولیٹ میٹرز، دماغ پر ایمیلائیڈ کی تہہ بڑھانے کا باعث بنتے ہیں جس سے الزائمر کے مرض کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

سائنسدانوں نے بتایا کہ تازہ ترین رپورٹ 224 ایسے افراد کے دماغوں کے تجزیوں کے نتیجے میں مرتب کی گئی جنہوں نے ریسرچ کیلئے اپنے دماغ عطیہ کئے تھے، فضائی آلودگی کے الزائمر کا سبب بننے سے متعلق ابھی مزید تحقیق ہونا باقی ہے۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ خون میں شکر کی مقدار کم ہونے سے یادداشت متاثر ہونے لگتی ہے اور وقت کے ساتھ انسان کی یادداشت جاتی رہتی ہے، یادداشت میں کمی انسانی مزاج میں بگاڑ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ سوچنے اور بولنے کی صلاحیتوں کو بھی متاثر کر دیتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق جیسے جیسے یہ مرض بڑھتا جاتا ہے دماغ کی ساخت میں تبدیلیاں آتی جاتی ہیں، جس سے ذہنی خلیات کو نقصان پہنچتا ہے اور انسان بتدریج موت سے قریب ہوتا چلا جاتا ہے۔

عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ الزائمر 65 برس سے زائد عمر کے افراد پر حملہ آور ہوتا ہے لیکن ماہرین کے مطابق یہ بیماری اس عمر سے پہلے بھی ہو سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے