اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورۂ پاکستان: کیوی ٹیم کو سینئر کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا امکان

26 Feb 2024
26 Feb 2024

(ویب ڈیسک) دورۂ پاکستان میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی دورۂ پاکستان کے دوران آئی پی ایل کھیل رہے ہوں گے، کین ویلمسن، ڈیون کانوے، ڈیرل مچل، راچن رویندرا اور مچل سانٹنر آئی پی ایل فرنچائزز کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ لوکی فرگیوسن، ٹرینٹ بولٹ اور گلین فلپس بھی بھارتی لیگ کا حصہ ہیں۔

بھارتی بورڈ نے 22 مارچ سے 7 اپریل تک آئی پی ایل کے ابتدائی 21 میچز کا شیڈول جاری کر رکھا ہے جبکہ لیگ کے دوسرے مرحلے کا شیڈول بھارتی الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد کیا جائے گا۔

بھارتی الیکشن اپریل اور مئی میں ہونے کی توقع ہے جبکہ آئی پی ایل کا فائنل 26 مئی کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے دورۂ پاکستان اور بھارتی لیگ کی تاریخیں متصادم ہیں، نیوزی لینڈ نے اپریل کے وسط میں 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، دورے کی مجوزہ تاریخ 14 سے 28 اپریل ہے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کا پہلا ٹی 20 میچ 18 اپریل کو تجویز کیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کی سیریز راولپنڈی اور لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے