26 Feb 2024
(لاہور نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل9 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ پشاور زلمی نے ایونٹ میں چار میچز کھیل کر دو میں کامیابی سمیٹی اور 2 میچز میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔