(ویب ڈیسک) رواں سال کی دوسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 26 فروری سے ہوگا، مہم کے دوران4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں 7 روزہ قومی انسداد پولیو مہم26 فروری سے شروع ہوگی، 3 مارچ تک جاری رہنے والی مذکورہ مہم کیلیے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر 5 سال تک کی عمر کے چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔
اس دوران بچوں کی قوت مدافعت میں اضافے کے لیے وٹامن Aکی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔ وزرات صحت کا کہنا ہے کہ پولیو نے ہمارے بچوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور اس کا خاتمہ ایک قومی ہدف ہے۔ والدین سے اپیل ہے کہ ویکسین کی اہمیت کو سمجھیں اوراپنے بچوں کو اس مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں ، کیونکہ اگر کل بچّے کو چلنا ہے تو اس کا فیصلہ آج کرنا ہے۔