24 Feb 2024
(لاہور نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، پہلا ٹی ٹوئنٹی 18اپریل کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اپریل میں پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے، نیوزی لینڈ کا دورہ 14سے 28 اپریل تک متوقع ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کا سکیورٹی وفد مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان آئے گا، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد دورے اور شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی، میچز لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے اس سے قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے دسمبر 2022اور جنوری 2023 میں دو ٹیسٹ میچ اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔