اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

گاڑیاں کروڑوں بچوں کودمے کے مرض سے بچا سکتی ہیں!لیکن کیسے؟ماہرین نے طریقہ بتا دیا

24 Feb 2024
24 Feb 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ برقی گاڑیوں پر منتقلی کروڑوں بچوں کو دمے کے مرض سے بچانے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔

ماہرین کی تحقیق میں معلوم ہوا کہ صفر اخراج والی گاڑیوں اور برقی پاور گرڈ پر منتقلی سے 28 لاکھ دمے کے اٹیک، 27 لاکھ تنفس کے مسائل کی علامات، 1 لاکھ 47 ہزار شدید برونکٹس کے کیسز اور 508 بچوں کی سالانہ اموات کو روکا جا سکے گا۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ پیٹرولیم مصنوعات سے چلنے والی گاڑیاں کاربن اخراج کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں، جو بچوں کے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا کر گرمائش سے متعلقہ ذہنی دباؤ کا سبب بن کر اور رحم مادر میں ان کی نمو کو متاثر کر کے ان کی صحت خراب کر سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مصنف نے بتایا کہ فضائی آلودگی اور موسمیاتی تغیر آج بچوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،موسمیاتی تغیر کی شدت میں اضافہ برقرار رہے گا اور اس سے بچوں کے خطرات میں اضافہ ہوگا۔2023 کی اسٹیٹ آف ایئر رپورٹ کے مطابق مختلف کاؤنٹیز میں رہنے والے 18 برس سے کم عمر 2 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ بچوں میں کم از کم فضائی آلودگی کا ایک مرکب پایا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے