اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا ورزش مردوں سے زیادہ خواتین کیلئے مفید ہے؟حقیقت کیا ہے؟ماہرین نے پردہ اٹھا دیا

23 Feb 2024
23 Feb 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ ورزش کرنا مردوں سے زیادہ خواتین کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

محققین کی جانب سے  کی جانے والی تحقیق میں 4  لاکھ  افراد کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا گیا،مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ خواتین جو باقاعدگی سے ورزش کرتی تھیں ان کے مردوں کے مقابلے میں قبل از وقت موت کے امکانات کم تھے۔

تحقیق میں دیکھا گیا کہ ورزش کرنے والی خواتین میں ورزش نہ کرنے والی خواتین کے مقابلے میں قبل از وقت موت کے امکانات 24 فی صد کم تھے جبکہ مردوں میں یہ شرح 15 فی صد تھی۔محققین کا کہنا تھا کہ ورزش کرنے والی خواتین میں مہلک دل کے دورے، فالج کے خطرات 36 فی صد کم تھے جبکہ مردوں میں یہ شرح 14 فی صد تھی۔

محققین کے مطابق ان نتائج میں پیش آنے والے اس فرق کی ممکنہ طور پر مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں سے ایک عضویات کا مختلف ہونا ہے۔ جیسے کہ مردوں کے پھیپھڑوں میں بڑی جگہ ہوتی ہے، ان کا دل بڑا ہوتا ہے، لِین باڈی ماس زیادہ ہوتا ہے اور فوری طور پر توانائی دینے والے پٹھوں کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔

ان تمام خصوصیات کے سبب مرد خواتین کے مقابلے میں زیادہ طاقت پیدا کرتے ہیں۔ تاہم، خواتین مردوں کے برابر ورزش کے لیے زیادہ کوشش کرتی ہیں۔تحقیق میں دیکھا گیا کہ خواتین کو ورزش کرنے سے مردوں کےبرابر ہی فوائد حاصل ہوئے لیکن ایسا کرنے میں ان کو کم وقت لگا۔

وہ خواتین نے جنہوں نے ہر ہفتے معتدل ورزش میں 140 منٹ صرف کیے تھے ان کے قبل از وقت موت کے امکانات 18 فی صد تک کم ہوگئے تھے لیکن یہ نتائج پانے کے لیے مردوں کو ورزش کا دورانیہ دُگنا یعنی 300 منٹ کرنا پڑا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے