اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ہفتے میں محض 2 بار ورزش کرنا کیسا ہے؟ماہرین نے اہم بات بتا دی

23 Feb 2024
23 Feb 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہےکہ ہفتے میں 2 بارورزش کرنا روزانہ کسرت کرنے کے برابر ہے۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین  کی جانب سے کی  گئی تحقیق میں ہفتے میں ایک یا دو سیشن ورزش کرنا پیٹ پر جمی چکنائی، کمر کی چوڑائی اور باڈی ماس انڈیکس میں کمی لانے میں اتنا ہی مؤثر ثابت ہوا جتنا روزانہ جم جانا تھا۔ تحقیق میں محققین نے جسمانی سرگرمی کے طریقے اور جسم پر موجود چکنائی کی حقیقی مقدار کے درمیان تعلق جاننے کی کوشش کی۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کے مطابق ہفتے میں 150 منٹ کی معتدل نوعیت کی جسمانی ورزش یا 75 منٹ کی سخت جسمانی ورزش کرنی چاہیے لیکن متعدد افراد اپنی پیشہ ورانہ یا گھریلو ذمہ داریوں کی وجہ سے ایسا نہیں کر پاتے۔

تحقیق میں دفتر میں کام کرنے والے، بس چلانے والے اور دیگر ملازمین کی جانب اشارہ کیا گیا  جو دن کے کئی کئی گھنٹے کرسی پر بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنی روز مرہ زندگی میں ورزش کے معمول کی پیروی کرنے میں مشکلات سے گزرتے ہیں تاکہ سست زندگی بچ سکیں لیکن جم کے لیے وقت نہیں نکال پاتے۔ یہ تحقیق ان کو تندرست رہنے کےلیے ایک متبادل طریقہ فراہم کرتی ہے۔

محققین کے مطابق ان سرگرمیوں میں (ویک اینڈ واریئر یعنی وہ لوگ جو ہفتے میں ایک یا دو بار ورزش کرتے ہوں) کے لیے پہاڑ چڑھنا، ہائیکنگ، سائیکلنگ یا دوڑ لگانا جیسی تمام سرگرمیاں شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے