اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ریمبو کے والدین کس سے ڈرتےتھے؟اداکار کا انوکھا انکشاف

23 Feb 2024
23 Feb 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکارافضال خان عرف ریمبو نے انکشاف کیا ہے کہ میرےمرحوم والدین میری اہلیہ سے بہت ڈرتے تھے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں ریمبو کا  اپنی اور اہلیہ صاحبہ کی ماضی کی یادیں بتاتے ہوئے کہناتھا کہ جب میرا اور صاحبہ کا رشتہ پکا ہوگیا تھا تو میرے والدین صاحبہ کو بہو بنانے سے بہت ڈر رہے تھے کیونکہ صاحبہ اونچے خاندان کی معروف اداکارہ تھیں جبکہ میرے والدین سادہ تھے، میرے خاندان کا دور دور تک شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

اداکار نے کہا کہ میرے والدین کی طرح، میں بھی ڈرتا تھا کہ صاحبہ میری فیملی کے ساتھ رہ سکے گی یا نہیں؟ کیونکہ صاحبہ تو جوتے تک خود نہیں پہنتی تھی، شادی سے پہلے جب وہ باہر جاتی تھیں تو اُن کے ساتھ اُن کا منیجر، سکیورٹی گارڈ، ڈرائیور اور ایک خاتون ہوتی تھیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جب ہماری شادی ہوئی تو صاحبہ کو دیکھ کر میرے والدین کا ڈر ختم ہوگیا تھا، صاحبہ نے ظاہر ہی نہیں ہونے دیا تھا کہ وہ اتنے اونچے خاندان سے آئی ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ صاحبہ کا اخلاق دیکھ کر آج میرے خاندان والے کہتے ہیں کہ تمہیں بہت اچھی بیوی ملی ہے، ہم تمہارے لیے اتنی اچھی بیوی نہیں ڈھونڈ سکتے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے