اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شادی کے بعد پہلی بار ثناء کی ملک کیساتھ جھلک مداحوں کو بھا گئی

23 Feb 2024
23 Feb 2024

(ویب ڈیسک) شادی کے بعد پہلی بار اداکارہ ثناء جاوید کی کرکٹر اور خاوند شعیب ملک کیساتھ جھلک مداحوں کو بھا گئی۔

دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید نے شادی کے بعد پہلی بار اپنے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم سے تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی مذکورہ تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے پوز دیتے نظر آئے، یہ پہلا موقع تھا جب ان دونوں نے بطور جوڑی ایک ساتھ "پبلک اپیئرنس" دی۔

ثناء جاوید نے پوسٹ کے کیپشن میں شوہر شعیب ملک کو ٹیگ کرتے ہوئے صرف ایموجیز سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

انہوں نے دل، لامحدود اور نظر بد سے محفوظ رکھنے والے تین ایموجیز شیئر کئے، ان ایموجیز کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ہماری لامحدود محبت نظر بد سے محفوظ رہے۔

تصویر میں شعیب اور ثناء کو "مومنٹ آف دی میچ" کا ایوارڈ بھی پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان دونوں کی اس ایونٹ سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو بیشتر صارفین شعیب ملک کی فٹنس اور ان کی بہترین پرفارمنس کا سہرا ان کی اہلیہ و اداکارہ ثناء جاوید کے سر سجا رہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے