20 Feb 2024
(لاہور نیوز) محکمہ بلدیات کے تحت 350 واٹر فلٹریشن پلانٹس ناکارہ ہو گئے۔
اہل لاہور پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، گندہ پانی پینے سے بیماریاں پھیلنے لگیں ، ابتدائی طور پر 185 واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فنکشنل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
185 واٹر فلٹریشن پلانٹس پر 60 کروڑ 10 لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے، محکمہ بلدیات سمیت دیگر محکمے واٹر سپلائی سکیمز کی مرمت و بحالی کیلئے موجود فنڈز میں سے رقم ادا کریں گے۔
لاہور میں مجموعی طور پر ایک ہزار 228 واٹر فلٹریشن پلانٹس ہیں۔