19 Feb 2024
(لاہور نیوز) خشک سردی میں نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ کے مزید 490 کیس رپورٹ ہوئے، پنجاب میں نمونیہ سے 1 بچہ جاں بحق ہو گیا۔
لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں نمونیہ کے 134 کیسز رپورٹ ہوئے تاہم لاہور میں کوئی بچہ جاں بحق نہیں ہوا، لاہور میں مجموعی کیسز کی تعداد 6324 جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 29299 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
رواں سال سے ابتک لاہور میں 63 بچے جاں بحق جبکہ پنجاب میں 393 بچے نمونیہ سے جاں بحق ہوئے۔