19 Feb 2024
(لاہور نیوز) گزشتہ رات فائرنگ سے قتل ہونے والے بالاج ٹیپو کے قتل کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ مقتول کے بھائی امیر مصعب کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ سمیت 4 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ رات شادی کی تقریب سے واپسی پر فائرنگ ہوئی، 4 نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بالاج ٹیپو کو قتل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چوہنگ: شادی کی تقریب میں فائرنگ، ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیربالاج قتل
ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ بالاج ٹیپو کو خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کی ایما پر 4 نامعلوم افراد نے قتل کیا ، واقعے میں ملوث افراد فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔