18 Feb 2024
(لاہور نیوز) قائد مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف سے سعودی سفارتخانے کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سعودی سفارت خانے کے وفد نے جاتی امراء کا دورہ کیا۔
جاتی امراء میں وفد نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وفد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ بہترین اقتصادی تعلقات برقرار رہیں گے۔
اس موقع پر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے۔