اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر راولپنڈی کے الزامات: الیکشن کمیشن نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی

18 Feb 2024
18 Feb 2024

(لاہور نیوز) کمشنر راولپنڈی کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کمیشن کے معزز اراکین شریک ہوئے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر غور و خوض کیا گیا، اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی چھان بین کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی  تشکیل دے دی گئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی سینئر ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کریں گے، کمیٹی میں سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قانون شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس اتوار کو ہو گا، سینئر ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

کمیٹی راولپنڈی کے ڈی آر اوز اور متعلقہ آر اوز کے اس سلسلہ میں بیانات قلمبند کرے گی، کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور دیگر قانونی چارہ جوئی کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے