17 Feb 2024
(ویب ڈیسک)وفاقی وزارتِ صحت نے ماتحت اداروں میں میٹھی اشیاء کھانے پر پابندی عائد کردی۔
ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق میٹھے مشروبات سے کئی امراض لاحق ہوتے ہیں، وفاقی وزارتِ صحت نے اپنے ماتحت اداروں میں میٹھی اشیاء استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ وزارتِ صحت سے منسلک تمام اداروں میں اب میٹھی اشیاء کھانے پینے کی اجازت نہیں ہے۔
نگران وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان کی جانب سے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے کہ میٹھے مشروبات سے متعدی اور غیر متعدی امراض لاحق ہوتے ہیں۔ سرکاری اجلاسوں یا تقریبات میں میٹھی مصنوعات استعمال نہیں ہوں گی۔