اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج، سلمان اکرم راجہ گرفتار پھر رہا

17 Feb 2024
17 Feb 2024

(لاہور نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج پر گرفتار اور پھر رہا کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے جیل روڈ دفتر کے باہر جمع ہو کر احتجاج کررہے تھے کہ پولیس نے رہنما پی ٹی آئی کو حراست میں لے  کر تھانہ ریس کورس منتقل کردیا۔

رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے گرفتاری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ خوف کا بت توڑ کر باہر نکل رہے ہیں۔

بعدازاں نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ آج لاہور میں احتجاج کے دوران سلمان اکرم راجہ سمیت چند شر پسند عناصر نے سڑکیں بلاک کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی جنہیں حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سلمان اکرم راجہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی رہائی کی تصدیق کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے