اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کے آزاد اراکین کس جماعت میں شامل ہوسکتے؟ آج اعلان کا امکان

17 Feb 2024
17 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمدخان کا کہنا ہے کہ کس جماعت میں جانا ہے آج پارٹی قیادت کی جانب سے مطلع کر دیا جائے گا تاہم یہ ایک عارضی انتظام ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح بتا دیا ممبران کس جماعت میں جاسکتے ہیں، تاکہ پی ٹی آئی کی خواتین کی مخصوص اور اقلیتی نشستوں کا تحفظ کیا جا سکے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کس جماعت میں جانا ہے آج پارٹی قیادت کی جانب سے مطلع کر دیا جائے گا، کسی بھی جماعت میں جانا ایک عارضی انتظام ہے، جیسے ہی بّلا واپس ملتا ہے پی ٹی آئی ممبران واپس اپنی جماعت میں ہوں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی خرید و فروخت کے گھناؤنے کھیل سے بچ سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نےسختی سے حکم دیا ہے پارٹی قیادت انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تاکہ بلا واپس مل سکے،سب تحریک انصاف امیدواروں کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں موجود ہے، ہم تحریک انصاف کے ممبر ہیں اور اسی جماعت سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ انتخابی نشان بلا چھین کر ہمیں جبراً آزاد الیکشن لڑنے پرمجبور کیا گیا لیکن ہم تحریک انصاف میں تھے ہیں اور رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے