اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیاسی جماعتوں کی احتجاج کی کال، شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

17 Feb 2024
17 Feb 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کی کال کے باعث شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

 پی ٹی آئی نے انتخابات میں دھاندلی پر آج احتجاج کی کال دے رکھی ہے، احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری پریس کلب اور مال روڈ پر موجود ہے، کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے لیے بڑی تعداد میں پریزن وینز بھی لاہور پریس کلب کے باہر موجود ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی جماعت کو احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی، کارکنوں کو احتجاج نہیں کرنے دیں گے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے  سختی سے نمٹا جائے گا۔

ادھر لاہور پریس کلب کے باہر  جماعت اسلامی کے خواتین ونگ کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کیا جارہا ہے، احتجاج میں بچے بھی شامل ہیں، مظاہرین نے فلسطین اور جماعت اسلامی کے جھنڈے اٹھا رکھے ہیں اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی جاری ہے۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ 17 فروری یوم غزہ پر مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینیوں پر ظلم و ستم بند کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے