اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسلام آباد انتظامیہ کا تحریک انصاف کو آج احتجاج کی اجازت دینے سے انکار

17 Feb 2024
17 Feb 2024

(لاہور نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی اجازت کیلئے درخواست مسترد کر دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کا پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی سیاسی جماعت اور تنظیم کو احتجاج یا ریلی نکالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اسلام آباد انتظامیہ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کسی بھی سیاسی اجتماع کا حصہ بننے سے گریز کریں ورنہ اسلام آباد پولیس احتجاجی سرگرمی میں شریک افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے آج انتخابات میں دھاندلی کیخلاف ہونے والے احتجاج کی اجازت کیلئے ڈی سی اسلام آباد کو درخواست جمع کروائی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے