اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

وزن کم کرنیوالی ادویات استعمال کرنیوالے افراد ہوشیار!ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

14 Feb 2024
14 Feb 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے وزن کم کرنے والی ادویات استعمال کرنے والے افراد کو ہوشیار کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کااپنی جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ موٹاپے کے بحران سے نمٹنے کے لیے ویگووی جیسے انجیکشنزکے استعمال کی منظوری دے دی گئی ہےلیکن محققین  نے خبردار کیا کہ یہ انجیکشن مریضوں کے پٹھوں کے سکڑنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

معالجین نے کچھ عرصہ قبل اس سے  متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان انجیکشنز کے سبب صارف میں پٹھوں کے مقابلے میں چکنائی کا تناسب زیادہ ہوجاتا ہے اور ادویات کو روکے جانے پر وزن میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق دوا استعمال کرتے وقت صارف وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ چکنائی اور پٹھے بھی کھو دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر افراد جیسے ہی ادویات لینا روکیں گے ویسے ہی ان میں چکنائی کی مقدار میں اضافہ ہونا شروع ہوجائے گا لیکن پٹھوں کے اندر کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ماہرین کے مطابق آئندہ آنے والے سالوں میں وزن کم کرنے والی ادویات کی مارکیٹ کی مالیت اربوں ڈالر کی ہوگی۔

 ماہرین  نے مزید کہا کہ ادویہ سازکمپنیوں کو وزن کم کرنے والی ادویات کا معیار بہتر کرنے کی ضرورت ہے جس میں دو باتوں کا خاص خیال رکھا جائے۔ اول، دوا چھورنے پر اس کے اثرات زائل نہ ہوں اور دوئم یہ کہ  پٹھوں کے کم ہونے جیسے نقصانات نہ ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے