اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیوی مزاج میں بہتری کے لیے انتہائی مؤثر ہے: تحقیق

14 Feb 2024
14 Feb 2024

(ویب ڈیسک) ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کیوی پھل کھانے سے چار دنوں کے اندر مزاج میں بہتری آ سکتی ہے۔

کیوی میں بھرپور مقدار میں وٹامن سی  پایا جاتا ہے۔ وٹامن سی کے متعلق ہمیشہ سے یہ خیال رہا ہے کہ انسانی صحت کی بہتری میں اس کا بڑا کردار ہوتا ہے اور اب محققین کا ماننا ہے کہ یہ پھل وٹامن سی کے سپلیمنٹ سے زیادہ تیز اور دیرپا وٹامن سی فراہم کرتا ہے۔

نیوزی لینڈ میں قائم یونیورسٹی آف اوٹاگو کی ٹیم نے آٹھ ہفتوں تک ایک تحقیق میں وٹامن سی کی کمی کا شکار 155 افراد میں غذاؤں کے اثرات کا جائزہ لیا۔

شرکاء کو تین گروہوں میں تقسیم کیا گیا جس میں ایک کو وٹامن سی سپلیمنٹ، دوسرے کو پلیسیبو (غیر فعال دوا جس کے کوئی اثرات نہیں ہوتے) جبکہ تیسرے گروپ کو روزانہ دو کیوی کھلائے گئے۔ بعد ازاں ان افراد نے سمارٹ فون سروے کے ذریعے اپنی طبیعت، مزاج اور نیند کے معیار کے ساتھ جسمانی سرگرمی کے متعلق بتایا۔

برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ کیوی کے سبب طبیعت اور مزاج میں چار روز کے اندر بہتری دیکھی گئی اور یہ اثر 14 سے 16 روز کے درمیان اپنے کمال کو پہنچا۔

دوسری جانب وٹامن سی سپلیمنٹ کے سبب 12 دنوں میں معمولی سی تبدیلی دیکھی گئی۔

تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر بین فلیچر کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق ہمیں یہ جاننے میں مدد دیتی ہے کہ جو ہم کھاتے ہیں اس کے ہمارے احساسات پر فوری اثرات ہوسکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے