اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف سے نومنتخب آزاد امیدواروں کی ملاقات، لیگی قیادت پراظہار اعتماد

13 Feb 2024
13 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف سے نومنتخب آزاد ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔

صدر مسلم لیگ ن  شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ‏پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 49 سیالکوٹ سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار رانا فیاض نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور لیگی قائد میاں نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

 ‏نومنتخب رکن قومی اسمبلی وسیم قادر نےبھی شہباز شریف سے ملاقات کی، ‏وسیم قادر پہلے ہی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں، صدر ن لیگ نے پارٹی میں شمولیت پر رانا فیاض اور وسیم قادر کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‏ہم سب پاکستان کو خوشحال بنائیں گے اور عوام کی زندگیوں میں آسانی لائیں گے، ‏پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور قومی تعاون کی سوچ سے ہو سکتا ہے۔

‏رانا فیاض اور وسیم قادر نے ملک وقوم کے لئے قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‏پاکستان اور عوام کے مفاد میں مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے