اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی بیٹی کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر آگئی

09 Feb 2024
09 Feb 2024

(ویب ڈیسک)شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی معروف جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید نے اپنی بیٹی کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر مداحوں کیساتھ شیئر کردی۔

رپورٹ کےمطابق3 جنوری کو عروہ حسین اور فرحان سعید کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا اعلان اس جوڑی نے 5 جنوری کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کیا تھا۔عروہ حسین اور فرحان سعید نےاعلان  کرتے ہوئے کہا تھا کہ خوشی، نعمت اور ہماری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ اس دنیا میں آ گیا ہے جس کا نام ہم نے ‘جہاں آرا سعید’ رکھا ہے، یہ ہماری آنکھوں کا تارا ہے جسے ہم پیار سے ‘آرا’ کہہ کر پکاریں گے۔

عروہ اور فرحان سعید کی بیٹی کو دنیا میں آئے ایک ماہ ہوگیا ہے اور اس خوشی میں اُنہوں نے کیک کاٹا اور اپنی فیملی کے ساتھ جشن منایا۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی فیملی فوٹوز پوسٹ کیں جن میں اُن کی ننھی پری‘جہاں آرا سعید’ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے لیکن تصاویر میں عروہ اور فرحان نے بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا۔

اس خوشی کے موقع پر عروہ اور فرحان سعید نے کیک بھی کاٹا جس پر لکھا تھا کہ “آرا کو ایک ماہ کی سالگرہ مبارک ہو”۔عروہ حسین نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ “آرا کی ایک ماہ کی سالگرہ کی تقریب کے ساتھ ہمارا امریکا کا سفر اختتام پذیر ہوا”۔

اداکارہ نے پاکستان واپس آنے کا اعلان کرتے ہوئے اچھا سُسرال ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شُکر بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے دسمبر 2016 میں شادی کی تھی

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے