اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار منیب بٹ کی الیکشن نتائج سنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

09 Feb 2024
09 Feb 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار منیب بٹ کی اپنے حلقے این اے 236 کے نتائج سُناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں عام انتخابات 2024 ہوئے جس میں عوام نے پُرجوش انداز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنا حق استعمال کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ سیاسی جماعت کو ووٹ ڈالے۔پولنگ ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، کچھ ویڈیوز میں اُمیدوار اور اُن کے چاہنے والے نتائج کا انتظار کررہے ہیں ۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیوز میں ایک ویڈیو اداکار منیب بٹ کی بھی ہے جس میں وہ اپنے حلقے این اے 236 کے اب تک کے نتائج کا اعلان کررہے ہیں۔ویڈیو میں منیب بٹ کے ہاتھ میں مختلف پولنگ اسٹیشنز کی لسٹ موجود ہے اور وہ لسٹ پڑھ کر بتا رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالمگیر خان نے این اے 236 سے کتنے ووٹ حاصل کیے۔

منیب بٹ کی یہ ویڈیو عالمگیر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کی اور بتایا کہ معروف پاکستانی اداکار این اے 236 میں عالمگیر خان کے نتائج جمع کرکے عوام کو سنا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے