اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تاجر معیشت کی بہتری میں کردار ادا کر سکتے ہیں: محسن نقوی

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ تاجر اور صنعتکار ملکی معیشت کی بہتری کے لئے قابل عمل کردار ادا کرسکتے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب چیمبرز آف کامرس کوآرڈینیشن کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا جس میں صوبائی کابینہ کے اراکین، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اورمتعلقہ سیکرٹریز شریک ہوئے، چیمبرز آف کامرس کوآرڈینیشن کمیٹی کے شرکاء نے محسن نقوی کی بے مثال کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔

چیمبرز آف کامرس کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ پنجاب میں 6 بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹرز کا قیام وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کریڈٹ ہے۔اجلاس کے دوران صنعتکاروں اور تاجر برادری کے صدور اور عہدیداران نے کاروبار کے فروغ کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش کیں، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تجاویز کو نوٹ کیا اور قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تاجر اور صنعتکار ملکی معیشت کی بہتری کے لئے قابل عمل کردار ادا کرسکتے ہیں، خواتین کے لئے ریسورس سنٹر قائم کرنے کا جائزہ لیں گے، پنجاب کے ہر ڈویژن میں بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹرز قائم کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 45 دن میں 6 بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹرز قائم کر کے فعال کر دیئے ہیں، بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر پر 22 صوبائی اور 2 وفاقی محکموں کے کاؤنٹرز خدمات فراہم کر رہے ہیں، بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کے قیام سے صنعتکاروں کو 124 این او سی ایک چھت تلے میسر ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے