اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تاجر اور صنعتکار ملکی معیشت کی بہتری میں کردار ادا کر سکتے ہیں: محسن نقوی

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ تاجر اور صنعتکار ملکی معیشت کی بہتری کے لئے قابل عمل کردار ادا کرسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب چیمبرز آف کامرس کوآرڈینیشن کمیٹی کاتیسرا اجلاس ہوا جس میں  صوبائی کابینہ ارکان، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس اورمتعلقہ سیکرٹریز شریک ہوئے، چیمبرز آف کامرس کوآرڈینیشن کمیٹی کے شرکاء نے محسن نقوی کی بے مثال کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

چیمبرز آف کامرس کوآرڈینیشن کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ پنجاب میں 6 بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹرز کا قیام وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کریڈٹ ہے۔

اجلاس کے دوران صنعتکاروں اور تاجر برادری کے صدور اور عہدیداران نے کاروبار کے فروغ کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش کیں، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تجاویز کو نوٹ کیا اور قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تاجر اور صنعتکار ملکی معیشت کی بہتری کے لئے قابل عمل کردار ادا کرسکتے ہیں، ویمن انٹر پرینور کے لئے ریسورس سنٹر قائم کرنے کا جائزہ لیں گے، پنجاب کے ہر ڈویژن میں بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 45 دن میں 6بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹرز قائم کرکے  فعال کر دئیے ہیں، بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر پر 22صوبائی اور 2 وفاقی محکموں کے کاؤنٹرز خدمات فراہم کررہے ہیں،بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کے قیام سے صنعتکاروں کو 124این او سی ایک چھت تلے میسر ہوں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے آخری پانچ ماہ میں بزنس کمیونٹی کیلئے بھر پورکوششیں کیں، ہم ایک بی ایف سی کی ایپ بنارہے ہیں، بی ایف سی ایپ کے ذریعے کاروباری افراد این او سی اپلائی کرسکتے ہیں، آئندہ چند دنوں میں بی ایف سی ایپ کے تحت فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کئی مسائل کو حل کرنے کا موقع پر فیصلہ کیا، جو بھی ممکن ہوا ہماری پوری ٹیم نے مل کر کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے