اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سیمنٹ کی اوسط قیمت میں 0.48 فیصد کی معمولی کمی

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(ویب ڈیسک) سیمنٹ کی اوسط قیمت میں 0.48 فیصد کی معمولی کمی، مجموعی طور پر گزشتہ ہفتے کے دوران قیمتوں میں استحکام رہا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق یکم فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1221 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.48 فیصد کم ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1227 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں یکم فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1188 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1188 روپے تھی۔

اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1187، راولپنڈی 1187، گوجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1267، لاہور 1280، فیصل آباد 1240، سرگودھا 1212، ملتان 1228، بہاولپور 1240، پشاور 1180 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1150 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1172، حیدرآباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1205 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1150 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے