اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نیپرا کی ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری

06 Feb 2024
06 Feb 2024

(ویب ڈیسک) نیپرا نے ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام کے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ میں این ٹی ڈی سی، کے الیکٹرک، سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے سسٹم پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں جون 2022 سے 2023 تک 2 جان لیوا حادثات اور ایک زخمی ہونے کا واقعہ ہوا، کے الیکٹرک کی حدود میں 13 حادثات پیش آئے، کے الیکٹرک کی حدود میں 7 جان لیوا حادثات رونما ہوئے۔

این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں بجلی سپلائی کی معطلی کے 55 واقعات سامنے آئے، بجلی سپلائی کی معطلی سے ایک ارب 24 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، سسٹم میں مستقل خرابیوں کو دور کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، سسٹم کی خرابیوں کی وجہ سے مہنگی بجلی پیدا کرنا پڑتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بجلی کے بڑے ٹاورز گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، ایک سال میں این ٹی ڈی سی کے 46 ٹاورز گرنے کے واقعات سامنے آئے، بڑے ٹاورز سے بجلی کے آلات چوری ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، بجلی آلات چوری ہونے سے ٹاورز گرنے کے واقعات ہوتے ہیں۔

این ٹی ڈی سی سسٹم میں توانائی کو استعمال میں نہ لانے میں سو فیصد اضافہ ہوا، این ٹی ڈی سی میں فریکوئنسی اپنی مقررہ حد سے 15 دفعہ تجاوز کر گئی، ایک دفعہ 102 منٹ کیلئے فریکوئنسی اپنی مقررہ حد سے تجاوز میں رہی۔

رپورٹ کے مطابق سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی میں 7 بار بجلی کی معطلی سامنے آئی، سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی میں فریکوئنسی اپنی حد سے 4 دفعہ تجاوز کر گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے