اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

الیکشن کمیشن نے حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری اور ایف بی آر کی تنظیم نو سے روک دیا

05 Feb 2024
05 Feb 2024

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نےنگران وفاقی حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری اور ایف بی آر کی تنظیم نو سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے نام مراسلہ جاری کردیا جس میں واضح کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے تک نجکاری سے متعلق کوئی فیصلہ نہ لیاجائے۔

مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی حکومت سے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے کابینہ کے فیصلوں سمیت دیگر ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

دوسری جانب سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری ٹو وزیراعظم کو بھی ایک خط ارسال کردیا جس میں حکومت کو ایف بی آر کی تنظیم نو سے بھی روک دیا گیا۔ 

مراسلے میں کہا گیا کہ ایف بی آر کی تنظیم نو ایک بڑا فیصلہ ہے اور نگران حکومت کو شق230کے تحت بڑے پالیسی فیصلوں کا اختیار نہیں، ایف بی آر کی تنظیم نو کو آئندہ حکومت تک زیر التوا رکھا جائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے