اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

چینی کااستعمال نہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ماہرین کی تحقیق جاری

03 Feb 2024
03 Feb 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے چینی کا استعمال نہ کرنے سے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی ۔

تفصیلا ت کے مطابق ماہرین کا اپنی جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ اگر آپ روزانہ چینی کی بہت زیادہ مقدار کا استعمال کرتے ہیں تو اس سے اچانک دوری سے سردرد، چڑچڑے پن، تھکاوٹ، سر چکرانے اور توجہ مرکوز نہ کرپانے جیسی ابتدائی علامات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

چینی کا استعمال ترک کرنے سے انسولین کی سطح مستحکم ہوتی ہے جس سے انسولین کی مزاحمت کا خطرہ گھٹ جاتا ہے جبکہ میٹابولک صحت بہتر ہوتی ہے۔جب آپ غذا سے چینی کو نکال دیتے ہیں تو آغاز میں چڑچڑے پن اور غصے جیسے احساسات کا سامنا ہو سکتا ہے،ہر فرد میں یہ اثر مختلف ہو سکتا ہے مگر بتدریج مزاج خوشگوار ہونے لگتا ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ چینی کا استعمال ترک کرنے سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ میٹھےمشروبات اور غذاؤں میں کیلوریز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے مگر جسم کے لیے مفید اجزا نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔ان مشروبات یا غذاؤں کو لوگ زیادہ مقدار میں استعمال کرلیتے ہیں،اس کے مقابلے میں چینی سے دوری سے جسم کا حصہ بننے والی کیلوریز کی تعداد میں کمی آتی ہے جس سے جسمانی وزن میں بھی کمی آتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے