اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

تیراکی اور سائیکلنگ کے معمول میں اضافہ کس خطرناک بیماری کے خطرات میں کمی کرتا ہے؟جانئے

03 Feb 2024
03 Feb 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ سائیکلنگ یا تیراکی کے معمول میں اضافہ پروسٹیٹ کینسر کے امکانات کو ایک تہائی سے زیادہ کم کردیتا ہے ۔

تحقیق میں محققین نے بتایا کہ سالانہ کارڈیو ریسپائٹری فٹنس میں3  فیصد تک کا اضافہ اس بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات میں 35 فی صد کمی سے تعلق رکھتا ہے۔مطالعے میں محققین نے 57 ہزار 652 مرد حضرات کی جسمانی سرگرمی، قد اور باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کا ان کی طرزِ زندگی، صحت اور گزشتہ کم از کم دو کارڈیو ریسپائٹری فٹنس ٹیسٹ کے ساتھ جائزہ لیا۔

سالانہ کارڈیو ریسپائٹری فٹنس ٹیسٹ میں سخت ورزش کے دوران جسم کی جانب سے استعمال کی گئی آکسیجن کی مقدار کی پیمائش بتائی جاتی ہے۔تحقیق میں ان افراد کو تین گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ یہ گروپ اس ٹیسٹ کی سالانہ پیمائش کے تین فیصد تک اضافے، مستحکم رہنے یا تین فی صد تک کم ہونے پر مشتمل تھے۔

اوسطاً سات سال تک جاری رہنے والے اس معائنے میں محققین نے دیکھا کہ 592 مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی اور 46 افراد کی موت اس بیماری سے واقع ہوئی۔وہ افراد جن کی سالانہ فٹنس میں تین فی صد تک بہتری آئی تھی ان کے بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات فٹنس میں بدتر ہونے والے افراد کی نسبت 35 فی صد کم تھے۔

محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج عام افراد میں معتدل فٹنس لیول یا کارڈیو ریسپائٹری فٹنس میں بہتری کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے