اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاور سیکٹر صارفین کو بلا تعطل سستی بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا: نیپرا

03 Feb 2024
03 Feb 2024

(لاہور نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اسٹیٹ آف انڈسٹری اور سالانہ رپورٹ 23-2022 جاری کر دی۔

نیپرا کے مطابق پاور سیکٹر صارفین کو بلا تعطل سستی بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا، بجلی کی بڑھتی ہوئی لاگت نے گھریلو،کمرشل، صنعتی اور زرعی سیکٹر کو متاثر کیا، معاشی ترقی میں سستی کی بڑی وجہ بجلی کی لاگت میں اضافہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاور سیکٹر کو کپیسٹی پیمنٹ، درآمدی ایندھن، مہنگے پاور پلانٹ، سرکلر ڈیٹ، ترسیلی نظام میں خرابیوں کا سامنا ہے، اپنی مدت پوری کرنے والے پاور پلانٹس بجلی کے محکموں کیلئے تشویش کا باعث ہیں، یہ پاور پلانٹس بجلی کی لاگت میں اضافے کا باعث ہیں، تھرکول پاور پلانٹس پاور سیکٹر کے مسائل کا بہترین حل ہیں۔

نیپرا رپورٹ میں بتایا گیا کہ مہنگے پاور پلانٹس کے انجنوں نے صرف ایک سال میں سٹارٹ کے دوران پاور سیکٹر پر 46 ارب روپے کا بوجھ ڈالا، مہنگے پاور پلانٹس کے انجن اسٹارٹنگ پوائنٹ پر بغیر بجلی پیدا کئے ایندھن استعمال کرتے ہیں، بجلی کے فی کس کم استعمال بھی قیمتوں میں اضافہ کی ایک وجہ ہے۔

جون 2023 تک ملک بھر میں نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد 56 ہزار 427 ہوگئی ہے، مالی سال 23-2022 میں نیٹ میٹرنگ سے 48 کروڑ 18 لاکھ یونٹس بجلی پیدا ہوئی۔نیپرا رپورٹ کے مطابق متعدد پاور پلانٹس پاور پرچیز معاہدوں کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے، پاور پرچیز معاہدوں کی خلاف ورزی سے ایک سال میں 17 ارب 91 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے