اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

02 Feb 2024
02 Feb 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر فریقین سے6 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مزمل اختر شبیر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دلائل دیئے، درخواست میں پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابات ہونے والے ہیں دفعہ 144 نہیں لگائی جا سکتی، اسلحہ لے جانے کے لیے دفعہ 144 لگانے کی ضرورت نہیں، یہ ایک علیحدہ جرم ہے، اگر دفعہ 144 لگانی تھی تو الیکشن کمیشن خود درخواست دیتا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کو کالعدم قرار دے۔

بعدازاں عدالت نے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت  6 فروری تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے