02 Feb 2024
(لاہور نیوز) سی ڈی ڈبلیو پی نے 138 ارب روپے کے 4 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔
ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی ڈاکٹر جہانزیب کے زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 136 ارب روپے کے 3 منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھیجنے کا فیصلہ ہوا۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد ضلعی عدالت میں سہولیات کا 1.9 ارب روپے کا منصوبہ منظورکر لیا گیا، آزاد جموں کشمیر میں جاگراں ہائیڈرو پاور کا 14.7ارب روپے کا منصوبہ بھی منظور ہو گیا۔
اعلامیہ کے مطابق طورخم، جلال آباد روڈ سے متعلق 16.4 ارب روپے اور خیبر پختونخوا میں دیہی ترقی کیلئے 105.4 ارب روپے کا منصوبہ ایکنک کے حوالے کر دیا گیا۔