01 Feb 2024
(لاہور نیوز) ملک میں ساتویں زرعی شماری رواں سال جون میں ہوگی، زراعت کےساتھ لائیو سٹاک، زرعی مشینری کا بھی شمار ہوگا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں ساتویں زرعی شماری کا آغاز یکم جون 2024 سے کیا جائے گا، فیلڈ آپریشن، مانیٹرنگ اور نگرانی کیلئے صوبائی انتظامیہ سے مدد لی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق زرعی شماری کیلئے عملے کی تربیت کے سلسلے میں پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق لاگت میں کمی کیلئے گزشتہ مردم شماری کا ماڈل اور وسائل استعمال کئے جائیں گے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ زرعی شماری کیلئے موضع وار بلاکس کی نشاندہی کرلی گئی، ایگریکلچر شماری کیلئے صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں سے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔