اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور چین کے درمیان انٹرنیٹ سے متعلق کیا معاہدہ ہونے جارہا ہے؟بڑی خبر سامنے آگئی

01 Feb 2024
01 Feb 2024

(ویب ڈیسک)نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ چین سے معاہدہ کررہے ہیں کہ پاکستان کے ذریعے اپنے انٹرنیٹ ٹریفک کو روٹ کرنا شروع کرے۔

ڈاکٹر عمر سیف کا  اپنے بیان میں کہناتھا کہ پاکستان کو خطے کے ممالک کیلئے ڈیجیٹل کوریڈور بنانے کے اہم سنگ میل عبور کرلیے ہیں، چین سے معاہدہ کررہے ہیں کہ پاکستان کے ذریعے اپنے انٹرنیٹ ٹریفک کو روٹ کرنا شروع کرے۔انہوں نے بتایا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے میں اس کوریڈور کا اضافہ صارفین کیلئے ڈیجیٹل تحفہ ہے، منصوبے کا مقصد پاکستان کو ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کا ایک علاقائی مرکز بنانا ہے، پاکستان کو انٹرنیٹ ٹرانزٹ ٹریفک کی مد میں 200 سے 400 ملین ڈالرز سالانہ کی آمدنی ہوگی۔

ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل بزنس سلوشن کے کیریئر نیوٹرل انٹرنیٹ ایکسچینج کا آغاز ہوگیا ہے، یہ مرکز یوٹیوب، نیٹ فلکس ،ٹک ٹاک کیلئے  مقامی ہوسٹنگ کے مواقع پیدا کرے گا، پاکستان سے یہ مواد بہت کم وقت میں دیگر عالمی مارکیٹوں تک پہنچ سکتا ہے، ٹرانزٹ ٹریفک کے اس عمل سے ملک خطے میں ڈیجیٹل رابطے کے مرکز کے طور پر اُبھرےگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے