اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بالی ووڈ کے ''بابا'' سنجے دت بھی سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے مداح نکلے

01 Feb 2024
01 Feb 2024

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں ''بابا'' کہلائے جانے والے معروف اداکار سنجے دت قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وسیم اکرم کی سوئنگ باولنگ کے مداح نکلے۔

تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل ٹی20 لیگ میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دینے والے سابق کپتان وسیم اکرم اور بالی ووڈ اسٹار سنجے دت ایک ایونٹ میں شریک تھے، جہاں تقریب میں بھارتی اداکار نے وسیم اکرم کے ساتھ بلائے جانے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے وسیم اکرم کو جانتا ہوں، میں نے اپنی زندگی میں جو بہترین کرکٹرز دیکھے یہ ان میں سے ایک ہیں ۔دورانِ تقریب سنجےدت نے سابق کرکٹر کی سوئنگ باولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسکی باولنگ سے واقعی بلےباز ڈرتے تھے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں دو، دو ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کرنے والے وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 414 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 1996 اور 1999 میں ورلڈکپ کے دوران پاکستان کی قیادت کے فرائض بھی سرانجام دیئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے