01 Feb 2024
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے کے مقدمے میں پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی ، ملزم آصف علی اور سمیع اللہ پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے دو ملزمان کی عدم حاضری کی وجہ سے فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کی کارروائی کے لئے طلب کر لیا ، اینٹی کرپشن حکام نے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔