01 Feb 2024
(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان اور اردن کے مابین میچ اسلام آباد میں کھیلے جانے کی امیدیں برقرار ہیں۔
اے ایف سی نے اس حوالے سے وینیو فائنل کرنے کیلئے 2 فروری تک کا وقت دے دیا، پی ایف ایف مختلف امور کا جائزہ لے کر اے ایف سی کو حتمی جواب دے گا، میچ کی میزبانی کیلئے گراؤنڈ میں تمام سہولیات کا فیفا معیار کے مطابق ہونا لازمی ہے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بھی پاکستان سپورٹس بورڈ سے رابطہ کیا اور بذریعہ خط میچ سے قبل جناح سٹیڈیم میں کرسیاں اور فیلڈ لائٹس لگانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور اردن کے مابین میچ 21 مارچ کو شیڈول ہے۔