01 Feb 2024
(لاہور نیوز) برائلر گوشت کی قیمت میں 10 روپے کلو کمی ہو گئی۔
شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 10 روپے کمی سے 634 روپے پر آ گئی۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت 7 روپے کمی سے 437 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 370 روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔
ادھر سبزیوں اور پھلوں کی خریداری بدستور جیب پر بھاری ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں کے دام مزید بڑھا دئیے گئے۔ پیاز 5 روپے مہنگا، سرکاری ریٹ 210 روپے فی کلو مقرر، مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 260 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ گاجر دیسی سرکاری قیمت 50 روپے کے بجائے 70 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے۔