تجارت
مہنگائی کے ستائے عوام پر نگران حکومت کاایک ہی روز میں تین طرفہ وار،بجلی اورگیس کے بعد پٹرول بھی مہنگا
31 Jan 2024
31 Jan 2024
(لاہور نیوز) مہنگائی کی ستائے عوام کیلئے بُری خبر، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وفاقی وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافےکی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 278 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔نگران وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دی ہے۔
واضح رہے کہ آج ایک ہی روز میں نیپرا نے 5.62 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری دے دی جبکہ اوگرا نے بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔