31 Jan 2024
(ویب ڈیسک) 9 مئی کے مقدمات میں ملوث تمام ملزمان کو ٹرائل کیلئے اڈیالہ جیل طلب کر لیا گیا۔
9 مئی کے گھیراؤ جلاؤ اور توڑ پھوڑ کے 12 مقدمات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، عدالت نے تمام مقدمات کے جیل ٹرائل کا فیصلہ کر لیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ملزمان کو اڈیالہ جیل آنے کا حکم دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کے خلاف بھی 9 مئی کے کیسز کی سماعت جیل میں ہو گی جبکہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو بھی جیل ٹرائل کے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔