اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انتخابات میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام امیدواروں کو یکساں میڈیا کوریج دینے کا حکم

31 Jan 2024
31 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے عام انتخابات میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی امیدواروں کو یکساں میڈیا کوریج دینے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 17 ہر شہری کو آزادی اظہار رائے سمیت دیگر حقوق فراہم کرنے کا پابند کرتا ہے، عام انتخابات کے لیے الیکشن مہم اور اپنا منشور بتانے کی تشہیر بنیادی حق ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ صاف شفاف انتخابات کے لیے آزاد میڈیا کے ذریعے آزادی اظہار رائے ہونی چاہیے، آزادی اظہار کے بغیر انتخابات کو صاف اور شفاف قرار نہیں دیا جا سکتا۔

لاہور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں نواز شریف اور بینظیر بھٹو کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹی وی چینلز پر کوریج نہ ملنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے